رحمت للعالمین و خاتم النبیینؐ اتھارٹی اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیینؐ اتھارٹی اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے درمیان باہمی تعاون، علمی و فکری سرگرمیوں کے فروغ اور صحافیوں کی تربیت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔

مفاہمتی یادداشت پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے صدر عبدالرزاق سیال اور نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیینؐ اتھارٹی کی جانب سے چیئرمین خورشید احمد ندیم نے دستخط کیے۔

اس موقع پر دونوں اداروں نے صحافیوں کی پیشہ ورانہ، فکری اور اخلاقی تربیت کے لیے مشترکہ پروگراموں کے انعقاد، ماہانہ اور سہ ماہی علمی لیکچرز، میڈیا کے ساتھ مختلف مشترکہ سرگرمیوں اور علمی و تحقیقی منصوبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب کے دوران نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں }رحمت للعالمین بک کارنر{ کا بھی افتتاح کیا گیا۔

اس بک کارنر میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم، اسلامی تعلیمات، فکری و اخلاقی موضوعات اور قومی یکجہتی سے متعلق کتب دستیاب ہوں گی۔

افتتاح کے موقع پر ربن کٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی جبکہ شرکا میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق کتابوں کے تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیینؐ اتھارٹی اور نیشنل پریس کلب کے درمیان یہ مفاہمتی یادداشت علمی، فکری اور اخلاقی اقدار کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تعاون سے صحافی برادری کی علمی استعداد میں اضافہ ہوگا اور سیرتِ طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آفاقی پیغام کو معاشرے کے مختلف طبقات تک مؤثر انداز میں پہنچانے میں مدد ملے گی۔

مقررین نے اس عزم کا بھی اظہار کیاکہ دونوں ادارے مشترکہ کاوشوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت فکر، مکالمے، رواداری، تحقیق اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے