طالبان حکومت سے فرار ہونے والی افغان خواتین فٹبالرز کی بین الاقوامی میدانوں میں شاندار واپسی

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

افغانستان میں طالبان حکومت کے سخت قوانین اور خواتین کے کھیلوں پر عائد پابندیوں کے بعد ملک سے فرار ہونے والی افغان خواتین فٹبالرز نے جلاوطنی میں بین الاقوامی سطح پر اپنی کھیل کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کر لی ہیں۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں پناہ لینے والی افغان خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے تمام تر سفارتی اور انتظامی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے عزم کو زندہ رکھا ہے اور اب وہ بین الاقوامی فٹبال فیڈریشنز کے تعاون سے دوبارہ میدانِ عمل میں اتر آئی ہیں، جہاں وہ عالمی سطح پر افغان خواتین اور اپنے پرچم کی نمائندگی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

افغان کھلاڑیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کابل میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد ان کے لیے کھیل جاری رکھنا تو دور کی بات، عام زندگی گزارنا بھی ناممکن بنا دیا گیا تھا، جس کے باعث انہیں نہ صرف اپنے خوابوں بلکہ اپنی جانوں کے تحفظ کے لیے بھی ملک چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین کپ فٹبال کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا دوسرا میچ بھی برابر

 آسٹریلیا آمد کے بعد مقامی فٹبال کلبز اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان کی بھرپور معاونت کی، جس کی بدولت انہیں باقاعدہ ٹریننگ اور میچز کھیلنے کے مواقع میسر آئے۔

کھلاڑیوں کے مطابق بین الاقوامی فٹبال کھیلنے کا مقصد محض ایک کھیل کا حصہ بننا نہیں بلکہ دنیا بھر کو یہ پیغام دینا ہے کہ افغان خواتین کے عزم اور ان کی صلاحیتوں کو کسی بھی پابندی کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتا۔

انٹرنیشنل اسپورٹس باڈیز اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان نے افغان خواتین فٹ بال ٹیم کی اس بین الاقوامی واپسی کو دنیا بھر کی مظلوم خواتین کے لیے امید کی ایک روشن کرن قرار دیا ہے۔

پناہ گزین کھلاڑیوں کے اس گروپ کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں فیفا کے بڑے ایونٹس میں بطورِ متبادل قومی ٹیم شرکت کرنے کے لیے اپنے قانونی اور سفارتی حقوق کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں تاکہ ان خواتین کھلاڑیوں کی آواز کو عالمی فورمز پر زندہ رکھا جا سکے جو اس وقت اپنے ہی ملک میں بنیادی حقوق سے محروم کردی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی