’معرکہ حق‘ ٹی20 کرکٹ میچ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام الیون نے جیت لیا، سیلیبریٹیز الیون کو شکست

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’معرکہ حق‘ ٹی20 کرکٹ میچ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام الیون نے سیلیبریٹیز الیون کو شکست دے کر اپنے نام کرلیا۔

افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ’معرکہ حق‘ ٹی20 کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں رانا مشہود احمد، شاہد آفریدی سمیت شوبز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی کرکٹ میچ میں موجود تھے اور تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

میچ میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام الیون نے سیلیبریٹیز الیون کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔

سیلیبریٹیز الیون کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنا سکی، جس کے جواب میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام الیون نے ہدف حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔

کرکٹ میچ میں اسپورٹس مین سپرٹ نمایاں رہی، عطااللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کرکٹ میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں اسپورٹس مین سپرٹ نمایاں رہی۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمیں اسی طرح کی اتحاد کی ہمیشہ ضرورت ہے۔

کامیاب اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم

تقریب کے اختتام پر کامیاب ہونے والی ٹیم سمیت رنر اپ ٹیم کو بھی ٹرافیاں دی گئیں، جبکہ شرکا نے کھیل کے ذریعے قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے جذبے کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے