کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے شوہر حمزہ حبیب کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ مداحوں کی جانب سے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں مومنہ اقبال کی برائیڈل میک اوور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی جس کے بعد صارفین کے درمیان ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ ویڈیو کے حوالے سے بعض سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف صارفین نے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کئی افراد نے اس معاملے کو اداکارہ کا ذاتی انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کی نجی زندگی کے فیصلوں کو غیر ضروری تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سگریٹ نوشی کسی خاتون کے کردار کا معیار نہیں البتہ اس کا اثر صحت پر ضرور پڑ سکتا ہے۔ جبکہ دیگر صارفین نے بھی اس معاملے کو ذاتی آزادی اور انفرادی انتخاب سے جوڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ سب پیسے کا کھیل ہے‘، خلیل الرحمان قمر کا مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع پر بڑا بیان، لِو اِن ریلیشن شپ پر سخت ردعمل

ایک اور صارف کا کہنا تھا مرد بھی سگریٹ نوشی کرتے ہیں یہ ان کی ذاتی پسند ہے۔ جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا ہمیں اپنی زندگیوں کی فکر کرنی چاہیے ان کی سگریٹ نوشی پر بحث کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کی صداقت پر سوالات اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ممکنہ طور پر اے آئی سے تیار کردہ یا ایڈٹ شدہ ویڈیو ہو سکتی ہے۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ جس چیز کو سگریٹ قرار دیا جا رہا ہے، درحقیقت وہ میک اپ کے دوران استعمال ہونے والا برش یا کوئی اور کاسمیٹک ٹول ہے۔ تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ مومنہ اقبال کی جانب سے بھی تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی: پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں آمنے سامنے

آبنائے ہرمز اور منجمد اثاثوں پر پیشرفت، امریکا ایران سمجھوتے کی راہ ہموار

گیس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری متوقع، مقامی گیس کی کم قیمتوں کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی تیاری

اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا

پنجاب زرعی میکانائزیشن کے نئے دور میں داخل، کاشتکاروں کے لیے گرین ٹریکٹرز اور جدید مشینری کی فراہمی کا دائرہ وسیع

ویڈیو

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

سیاست ہمارے خون میں شامل ہے، مشاہداللہ (مرحوم) کی صاحبزادی لامعہ مشاہد نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے