سال میں کم از اہم ایک مرتبہ بچوں کے بغیر چھٹی منانا میاں بیوی کا حق ہے، ندا یاسر

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے اپنے ذاتی تجربات شیئر کیے ہیں۔

ندا یاسر کے مطابق وہ اور ان کے شوہر اداکار و ہدایتکار یاسر نواز اپنی ازدواجی زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ معیاری وقت گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اس مقصد کے لیے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اکثر بچوں کو گھر پر چھوڑ کر مختصر تعطیلات کا اہتمام کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ندا یاسر نے کہا ہے کہ ہر شادی شدہ جوڑے کو اپنے رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے وقت نکالنا چاہیے کیونکہ وہ بھی اس کے حقدار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے ضروری نہیں کہ بیرون ملک سفر کیا جائے بلکہ اپنے ہی ملک میں بھی اچھے اور پرسکون لمحات گزار کر ازدواجی زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ندا یاسر نے بتایا کہ اس سال ان کے شوہر یاسر نواز نے انہیں اپنے بیٹے کے ساتھ چھٹیوں پر جانے کی آزادی کا تحفہ دیا تاکہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر خود کو بہتر محسوس کر سکیں اور روزمرہ کی مصروفیات سے کچھ وقت کے لیے ریفریش ہو سکیں اور پہلی بار وہ اپنے بیٹے بالاج کے ساتھ اکیلے چھٹیوں پر گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فضا علی کا ندا یاسر پر بالواسطہ الزام، طلاق سے متعلق بیان وائرل کرنے کا دعویٰ

سوشل میڈیا صارفین ندا یاسر کے بیان پر مختلف آرا کا اظہار کرتے ہوئے منقسم نظر آئے۔ بعض صارفین نے ان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سے اسی نوعیت کے خیالات کی توقع کی جا سکتی ہے جبکہ دیگر نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے اسے بالکل درست قرار دیا۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وہ بھی اسی طرزِ عمل پر عمل کرتے ہیں اور کبھی کبھار بچوں کو گھر چھوڑ کر اکیلے باہر کھانے یا آئس کریم وغیرہ کے لیے نکل جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp