نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات نے اسلامی سال نو 1448 ہجری کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے پیر 15 جون 2026 کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کے بعد ملک بھر کے لاکھوں ملازمین کو تین روزہ طویل ویک اینڈ میسر آئے گا، جبکہ سرکاری و نجی اداروں میں معمول کے مطابق کام کا آغاز منگل 16 جون سے ہوگا۔

اماراتی حکام کے مطابق یہ تعطیل اسلامی یا ہجری نئے سال کے آغاز کے موقع پر دی جا رہی ہے، جو یکم محرم الحرام سے شروع ہوتا ہے۔ اسلامی کیلنڈر قمری مہینوں پر مشتمل ہے اور محرم الحرام اس کا پہلا مہینہ شمار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حج 1447 ہجری: سعودی وزارتِ صحت کی کامیاب طبی خدمات، 25 لاکھ سے زائد افراد مستفید

تعطیل کا اعلان متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز اور وزارتِ انسانی وسائل و اماراتائزیشن کی جانب سے کیا گیا، جس کے مطابق یہ چھٹی وفاقی سرکاری اداروں اور نجی شعبے دونوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق چونکہ تعطیل پیر کے روز آ رہی ہے، اس لیے ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کرنے والے بیشتر ملازمین کو مسلسل3  دن آرام کا موقع ملے گا، جس سے سیاحت، تفریح اور اندرونِ ملک سفر کی سرگرمیوں میں بھی اضافے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ ہجری تقویم کو ہجرتِ نبویؐ کی یاد سے بھی منسوب کیا جاتا ہے، جب نبی کریمؐ نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ ہجرت فرمائی تھی۔ اسی تاریخی واقعے کو اسلامی تقویم کا نقطۂ آغاز قرار دیا گیا اور اسی بنیاد پر ہجری کیلنڈر کا آغاز ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے