ٹیکس نظام میں انسانی مداخلت کا خاتمہ ناگزیر، ایف بی آر اصلاحات کا عمل جاری رہے گا: وزیراعظم

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جاری اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹیکس نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران ان لینڈ ریونیو کی وصولیوں کو مزید مؤثر، شفاف اور فیس لیس بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر نے لسٹ جاری کر دی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے ایک خودکار، جدید اور مؤثر ٹیکس مینجمنٹ نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے ایک خودکار، جدید اور مؤثر ٹیکس مینجمنٹ نظام کا یہ منصوبہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکس وصولی کے نظام میں انسانی مداخلت اور صوابدیدی اختیارات کو کم سے کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شفافیت، انصاف اور عوامی اعتماد میں اضافہ

وزیراعظم نے کہاکہ اس منصوبے کے نفاذ سے نہ صرف محصولات میں اضافہ ہوگا بلکہ ٹیکس نظام میں شفافیت، انصاف اور عوامی اعتماد کو بھی فروغ ملے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معیشت کی دستاویزی شکل اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کے لیے ایف بی آر اصلاحات کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے گا۔

غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کارروائیوں کی تعریف

اجلاس میں غیر قانونی سگریٹس کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ انفورسمنٹ اقدامات کے نتیجے میں سگریٹ کے شعبے سے قومی خزانے کو رواں سال 40 ارب روپے اضافی ٹیکس وصولی متوقع ہے۔

اسلام آباد سے پائلٹ منصوبے کے آغاز کی ہدایت

وزیراعظم نے انکم ٹیکس وصولی کے مجوزہ آٹومیٹڈ نظام کا پائلٹ منصوبہ اسلام آباد سے شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکس کا نیا مجوزہ نظام جائیدادوں، گاڑیوں اور بینکوں کے ڈیٹا کے ذریعے کم ظاہر کی گئی آمدن اور اثاثوں کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بریفنگ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے ٹیکس کے نظام کو خودکار، شفاف اور مؤثر بنایا جائے گا۔ نئے نظام کے تحت نیشنل فیس لیس آڈٹ ونگ، نیشنل اسیسمینٹ ونگ اور فیلڈ آپریشنز ونگ قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر نے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن ریٹرنز جمع کرانے کے نئے قواعد متعارف کرا دیے

اجلاس میں اہم شخصیات کی شرکت

اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، معاون خصوصی ہارون اختر اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری، پاکستان نے طالبان کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟