ڈی آئی جی سیکیورٹی اسلام آباد کا غیر ملکی وفود کے تحفظ اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سیکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں غیر ملکی وفود کے تحفظ، سیکیورٹی انتظامات، پروٹوکول ڈیوٹیوں اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی آپریشنل استعداد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان، ایس پی سی ٹی ڈی خالد محمود اعوان اور ایس پی ٹریفک ماجد اقبال نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مختلف سیکیورٹی امور، درپیش چیلنجز اور حفاظتی اقدامات پر غور کیا گیا۔

اہم شخصیات کی محفوظ نقل و حرکت پر تبادلہ خیال

اجلاس میں اہم قومی اور بین الاقوامی شخصیات کی محفوظ اور مؤثر نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے جاری انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی رانا عمر فاروق نے سیکیورٹی ڈویژن اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری، مؤثر کوآرڈینیشن اور سیکیورٹی اقدامات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلیٰ ترین سیکیورٹی معیار برقرار رکھنے کی ہدایت

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر ملکی وفود اور اہم شخصیات کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

اجلاس کے اختتام پر ڈی آئی جی سیکیورٹی نے تمام افسران کو اپنی ذمہ داریاں مزید جانفشانی، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘