وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممبر نیشنل پریس کلب اور ممتاز نیوز ویب سائٹ ’وی نیوز‘ سے وابستہ سینیئر صحافی، کالم نگار عبید اللہ عابد کے جواں سال فرزند ’انس عبید‘ طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ جمعرات کی رات 10 بجے کیانی روڈ، نزد غزالی کالج، بارہ کہو میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں نم آنکھوں اور سسکتے دلوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

نمازِ جنازہ میں صحافی برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

جواں سال انس عبید کی نمازِ جنازہ میں ’وی نیوز‘ کے تمام اسٹاف، نیشنل پریس کلب کے عہدیداران، جڑواں شہروں (راولپنڈی اور اسلام آباد) کے سینیئر صحافیوں، اینکرز، کالم نگاروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور علاقہ مکینوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صحافتی تنظیموں اور ساتھیوں کا اظہارِ تعزیت اور دعائے مغفرت

نمازِ جنازہ کی ادائیگی اور تدفین کے بعد میڈیا برادری نے سینیئر صحافی عبید اللہ عابد سے ان کے لختِ جگر کی ناگہانی وفات پر دلی تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

تمام شرکا نے سوگوار خاندان کے لیے اس عظیم اور ناقابلِ تلافی صدمے پر صبرِ جمیل کی دعا کی اور مرحوم انس عبید کے درجات کی بلندی کے لیے دستِ دعا بلند کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب