پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور تاجکستان نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کے اسٹریٹجک روڈ میپ کی توثیق کرتے ہوئے اقتصادی تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 دوشنبہ میں منعقدہ پاکستان تاجکستان مشترکہ کمیشن کے 8ویں اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے کاروباری روابط کو مضبوط بنانے اور تجارتی پلیٹ فارمز کی افادیت کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ اس موقع پر تاجکستان ایکسپورٹ ایجنسی اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔

اجلاس میں وسطی ایشیا جنوبی ایشیا پاور پراجیکٹ یعنی کاسا 1000 منصوبے پر اب تک ہونے والی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے بقیہ کام کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ تاجک حکام نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے لیے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

 اس کے علاوہ دونوں ممالک نے زرعی شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک مشترکہ روڈ میپ کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کی جنہوں نے تاجک وزیراعظم کوہیر رسول زادہ سے ملاقات کر کے تجارت، توانائی اور علاقائی رابطوں کے حوالے سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔

اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر امیر مقام نے کی جبکہ تاجکستان کی جانب سے وزیر توانائی اور آبی وسائل دلیر جمعہ نے اپنے وفد کی نمائندگی کی، جن کے ہمراہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام اور متعلقہ وزارتوں کے ماہرین بھی اس اہم بیٹھک کا حصہ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحۂ اے پی ایس سے برطانوی فٹبال ٹیم تک، عمر نواز کی ناقابلِ یقین کامیابی کی داستان

انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،  10 گولوں کا نیا ریکارڈ قائم

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

گل پلازہ سانحہ: تفتیشی افسر کی تبدیلی، تحقیقات پر اٹھنے والے سوالات کیا نئی سمت اختیار کریں گے؟

کراچی: کشمیر کالونی میں آزاد کشمیر انتخابات پر بحث، مہاجرین نشستوں کی اہمیت اور کشمیریوں کے تحفظات

ویڈیو

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

کالم / تجزیہ

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری