شاید خان کا ارادہ اپنے لوگوں کو رلانے کا تھا، نواز شریف

ہفتہ 4 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے کئی بار کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا،کئی دفعہ اس نے یہ کہا ،پتہ  نہیں وہ ہمیں کہہ رہا تھا یا ان لوگوں کو کہہ رہا تھا جو آج رو رہا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آج کل جو بھی جیل سے باہر آ رہا ہے وہ رو رہا ہے  تو کیا معاملہ ہے جیل میں اتنے حالات خراب ہو گئے ہیں۔

صحافی کے سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے کئی بار کہا تھا  کہ میں ان کو رلاؤں گا، کئی دفعہ اس نے یہ کہا ،پتہ  نہیں وہ ہمیں کہہ رہا تھا یا ان لوگوں کو کہہ رہا تھا جو آج رو رہا ہے۔

نواز شریف کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔ رہائی کے بعد ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی گرفتاری کی روداد بیان کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر