اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس: ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت منظور

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے جمعہ کو ضلعی عدالت لاہور سے قبل از گرفتاری عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔

سماعت کے دوران ثاقب چدھڑ اپنے وکیل میاں علی اشفاق کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان احمد شیخ کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں سماعت کے بعد ان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی گئی۔

عدالت نے این سی سی آئی اے کو 24 جون تک ثاقب چدھڑ کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: ثاقب چدھڑ پر سنگین الزامات عائد کرنے والی اداکارہ مومنہ اقبال نے نکاح کرلیا

 ؤاضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے لیگی رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت گزشتہ روز مقدمہ درج کیا تھا۔

ان پر اداکارہ اور ماڈل منیٰ امتیاز المعروف مومنہ اقبال کے خلاف سائبر ہراسانی، بلیک میلنگ اور دھمکیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور بعض ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اداکارہ کو سائبر ہراسانی کا نشانہ بناتے ہوئے بلیک میل کیا اور ان کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کو بھی دھمکیاں دیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے منیٰ اقبال کو اس وقت شادی کی پیشکش کی جب وہ پہلے ہی شادی شدہ تھے۔

جب اداکارہ نے یہ جان کر رشتہ قبول کرنے سے انکار کیا تو مبینہ طور پر انہیں بلیک میل کیا گیا اور ذاتی نوعیت کی ویڈیوز اور ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

تحقیقات کے مطابق 2023 میں بھی ملزم کی جانب سے اداکارہ کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے گئے جس کے باعث ان کا ایک رشتہ ٹوٹ گیا۔

مزید پڑھیں: ’یہ سب پیسے کا کھیل ہے‘، خلیل الرحمان قمر کا مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع پر بڑا بیان، لِو اِن ریلیشن شپ پر سخت ردعمل

مزید یہ کہ اداکارہ، ان کے شوہر اور اہل خانہ کو مسلسل دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے، جبکہ ان کی بہن کو بھی اسی نوعیت کے پیغامات موصول ہوئے۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ دھمکی آمیز پیغامات ایک ایسے نمبر سے ٹریس ہوئے جو ثاقب چدھڑ سے منسلک تھا۔

مبینہ بلیک میلنگ سے متعلق ویڈیوز اداکارہ کے موبائل فون سے بھی برآمد ہوئیں۔

مزید پڑھیں: مومنہ اقبال ہراسانی کیس میں اہم پیش رفت، نکاح کی تاریخ سامنے آگئی، بہن کے چونکا دینے والے انکشافات

پیشے کے اعتبار سے وکیل اداکارہ کی بہن نے این سی سی آئی اے کو ایک ویڈیو بطور ثبوت فراہم کی، جسے اور ایک موبائل فون کو فورینزک جانچ کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اپنے موبائل فون سے کچھ ڈیٹا اور ایپس حذف بھی کیں، جس کے بعد فون این سی سی آئی اے کے حوالے کیا گیا۔

اس سے قبل اداکارہ نے لاہور کے تھانہ چونگ میں بھی درخواست دی تھی جس میں انہوں نے ثاقب چدھڑ پر ہراسانی، بلیک میلنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات لگائے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا

آسٹریلیا: مسلمان سینیٹر کو ’پاکستان واپس جاؤ‘ کہنے پر پالین ہینسن کی اپیل مسترد

کراچی: ریجنل پاسپورٹ آفس ملیر میں کرپشن نیٹ ورک بے نقاب، سرکاری اہلکاروں سمیت 7 ملزمان گرفتار

امریکی جنگی ہلاکتوں کا ریکارڈ تبدیل، پینٹاگون کی شفافیت پر نئے سوالات اٹھ گئے

پاکستان کا بحران اور نوجوانوں کی خاموشی

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش