سابق بوائے فرینڈ کا انتقام، 30 سالہ خاتون کو چاقو کے وار سے قتل کردیا، سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی شہر موہالی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 30 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر اس کے سابق بوائے فرینڈ نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا جبکہ ملزم نے واقعے کے بعد خود کو بھی زخمی کر کے خودکشی کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون ڈمپل ضلع پٹیالہ کی رہائشی تھیں اور ایک پرائیویٹ پکنگ اینڈ موونگ کمپنی میں ملازمت کرتی تھیں جہاں ملزم ہروِندر مان عرف ہیری بھی ان کے ساتھ کام کرتا تھا۔ دونوں گزشتہ تقریباً تین سال سے اسی ادارے سے وابستہ تھے۔

https://Twitter.com/thetatvaindia/status/2062758814408147316?s=20

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں کے درمیان ماضی میں قریبی تعلقات رہے تھے تاہم تقریباً چھ ماہ قبل ان کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم دوبارہ تعلق قائم کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ خاتون نے خود کو اس تعلق سے دور کر لیا تھا۔

جمعرات کی شام ڈمپل دفتر میں کام میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ہروِندر وہاں پہنچ گیا۔ دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں شدید جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے خاتون کو متعدد وار کر کے شدید زخمی کر دیا جس سے دفتر میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انسانیت سوز واقعہ، شادی سے انکار پر خاتون کے ڈیڑھ سالہ بیٹے کا لرزہ خیر قتل

واقعے کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر خود کو بھی چاقو مار کر زخمی کر لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور دونوں کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے خاتون کو اسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا جبکہ ملزم کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور وہ زیر علاج ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی اصل وجوہات اور مکمل حقائق ملزم کے بیان کے بعد واضح ہوں گے جو اس کی صحت بہتر ہونے پر ریکارڈ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس کے لیے بڑا حکم جاری کردیا

’بہت اچھا کام کرسکتی ہے، شاندار نہیں‘، کاجول کا اے آئی کی صلاحیت پر تبصرہ

موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی والوں کے لیے پیٹرول اسکیم میں بڑی تبدیلیاں،اب 2006 سے رجسٹرڈ گاڑیاں بھی شامل

شاداب خان کے انتخاب پر توصیف احمد اور ثقلین مشتاق آمنے سامنے

رکشے میں بیٹھی خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ ہراسانی، ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایکشن ہوگیا

ویڈیو

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

سہیل آفریدی کا لاہور کا دورہ ناکام ترین رہا، جماعت اسلامی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو آبنائے ہرمز یا باب المندب جائے، حنا پرویز بٹ

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں