38 میں سے 36 مطالبات منظور پھر بھی احتجاج کیوں؟ ایکشن کمیٹی کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبات بڑھنے لگے

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ایک بار پھر 9 جون کو احتجاج کرنے جا رہی ہے، تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 38 میں سے 36 مطالبات منظور ہونے کے باوجود ریاست کے عوام کو امتحان میں کیوں ڈالا جارہا ہے۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا سب سے بڑا مطالبہ آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ ہے، جو آئینی معاملہ ہے، اور اب الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد موجودہ اسمبلی کو کسی ترمیم کا حق بھی حاصل نہیں رہا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کسی بھی جتھے کے مطالبے پر آئین میں ترمیم نہیں کی جا سکتی، مہاجرین مقیم پاکستان کی نشستیں مسئلہ کشمیر کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں جنہیں ختم نہیں کیا جا سلتا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ لانگ مارچ کے پیش نظر مختلف حلقوں میں تشویش اور بحث کا آغاز ہوگیا ہے کہ آیا یہ احتجاجی تحریک پرامن طور پر آگے بڑھے گی یا اس سے انتظامی اور امن و امان کے چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔

حکومتی اور سیکیورٹی ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ممکنہ طور پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ماضی میں بھی مختلف احتجاج کر چکی ہے اور ان میں ایک درجن سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی شامل تھے۔

آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ تحریک آزادی کشمیر کی خاطر گھر بار چھوڑنے والے مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کرے۔

حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو بار بار مذاکرات کی دعوت دی ہے، جبکہ وفاقی مذاکراتی کمیٹی بھی گزشتہ دنوں مظفرآباد جاکر ایک بیٹھک کر چکی ہے لیکن ایکشن کمیٹی کی ہٹ دھرمی کے باعث کسی نکتے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اپنی سرگرمیوں میں نظم و ضبط کا مظاہرہ نہیں کرتی تو حکومت کو فوری طور پر سخت مؤقف اپنانا چاہیے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے عناصر کو گرفتار کیا جانا چاہیے اور اس غیر معقول کمیٹی کو ختم کر دینا چاہیے۔ سڑکوں پر ہنگامہ کرنے والے عناصر کے سامنے کسی صورت جھکنا نہیں چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش بارڈر فورس نے بھارت کی جانب سے مبینہ پش ان کی کوشش ناکام بنادی، سرحد پر کشیدگی

ایف آئی ایچ پرو لیگ سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کا احسن اقدام، کھلاڑیوں میں بڑی رقم تقسیم

سائرہ پیٹر لندن رائل البرٹ ہال میں پرفارم کرنے والی پہلی صوفی اوپیرا اسٹار بننے کے لیے تیار

18ویں ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا پنجاب آج دفاع کے لیے تیار نہیں، بلاول بھٹو کی ن لیگ پر تنقید

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟