آسٹریلیا کے خلاف ہوم کنڈیشنز کا دفاع: پچز اپنی صوابدید اور فائدے کے مطابق بنانا ہر ٹیم کا حق ہے، شاہین شاہ آفریدی

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پچز بنانے کی حکمتِ عملی کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ملک میں اپنے  فائدے کے مطابق کنڈیشنز تیار کرنا انٹرنیشنل کرکٹ کا ایک عام اور مسلمہ اصول ہے۔

 پاکستان نے راولپنڈی اور لاہور میں سلو اور اسپنرز کے لیے سازگار پچز تیار کر کے 3 میچوں کی ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی، جہاں قومی اسپنرز نے مہمان ٹیم کو قابو کرنے اور اہم مواقع پر میچ کا پتا پلٹنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل اور فیصلہ کن معرکے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے سابق کرکٹرز اور تجزیہ کاروں کی جانب سے پچز کے ضرورت سے زیادہ ہوم ٹیم کے حق میں ہونے کی تنقید کو یکسر مسترد کر دیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی ہر ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر جیتنے کے لیے سازگار پچز ہی تیار کرتی ہے، اور جب ہم غیر ملکی دوروں پر جاتے ہیں تو ہمیں بھی وہاں کے مقامی کھلاڑیوں کے فائدے کے لیے بنائی گئی تیز اور باؤنسی پچز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شاہین آفریدی نے محمد رضوان کی کپتانی میں آسٹریلیا کے حالیہ دورے کی مثال دیتے ہوئے یاد دلایا کہ وہاں پاکستانی ٹیم نے گرین اور باؤنسی وکٹوں پر کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی، لہٰذا جب کوئی ٹیم ہمارے ہاں آئے تو ہم انہیں یہاں گرین وکٹیں پیش کر کے اپنے جیتنے کے امکانات کو کم نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا، عرفات منہاس مین آف دی میچ قرار

انہوں نے واضح کیا کہ پچز کی یہ تیاری صرف فوری نتائج کے لیے نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو مستقبل کے بڑے ایونٹس اور ورلڈ کپ کے لیے تیار کرنے کی طویل مدتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس ہارنے کے بعد آسٹریلیا کو 157 رنز پر ڈھیر کردیا، جس میں شاہین آفریدی نے 30 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں.

 ابرار احمد نے 19 رنز کے عوض 2 اور شاداب خان نے 28 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان جوش انگلس 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں پاکستان نے ایک موقع پر 112 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں.

یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا، عرفات منہاس مین آف دی میچ قرار

 شاداب خان (29 ناٹ آؤٹ) اور عبدالصمد (18 ناٹ آؤٹ) نے 7ویں وکٹ کے لیے 49 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کر کے ہدف 41.5 اوورز میں حاصل کر لیا اور آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تیسری ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی