پہلا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا، عرفات منہاس مین آف دی میچ قرار

ہفتہ 30 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس کی تباہ کن باؤلنگ اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 201 رنز کا مطلوبہ ہدف 42.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

میچ میں آسٹریلوی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی اسپنرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 44.1 اوورز میں محض 200 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کینگروز کی جانب سے اوپنر میتھیو شارٹ نے 55 اور مڈل آرڈر بیٹر میٹ رینشا نے 61 رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھائی، تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر پچ پر نہ ٹک سکا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلے ون ڈے میچ کے تمام ٹکٹس فروخت

مارنس لبوشین اور کیمرون گرین جیسے اسٹار بیٹرز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان اسپنر عرفات منہاس نے تاریخی اسپیل کرتے ہوئے اپنے 10 اوورز میں صرف 32 رنز دے کر 5 اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شاندار آل راؤنڈر کااکردگی پر پاکستان کے عرفات منہاس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بھی کچھ خاص نہ تھا اور اوپنر معاذ صداقت صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، لیکن اس کے بعد بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

بابر اعظم نے روایتی پراعتماد انداز اپناتے ہوئے 94 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 2 فلک شگاف چھکے شامل تھے۔ دوسری جانب غازی غوری نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 92 گیندوں پر 65 رنز کی انتہائی قیمتی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر نیتھن ایلس رہے، جنہوں نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کوٹے کے اوورز میں صرف 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کے علاوہ تنویر سنگھا، میتھیو کونیمین اور مارنس لبوشین نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی، جبکہ بلی اسٹین لیک اور کیمرون گرین کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

پاکستان نے اپنا 1000 واں ون ڈے میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا 

پاکستان نے آج کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور سنہرا باب رقم کرتے ہوئے اپنا 1000 واں ون ڈے میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، اور اس یادگار اور تاریخی موقع پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو اس عظیم میچ کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے اس تاریخی مقابلے کے آغاز پر ایک پروقار لمحہ اس وقت دیکھنے کو آیا جب آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے اس یادگار میچ کی مناسبت سے پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ایک خصوصی سووینئر پیش کیا۔

اس عظیم سنگِ میل کو عبور کرنے کے بعد پاکستان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 1000 میچز کھیلنے والی دنیا کی محض تیسری ٹیم بن گئی ہے، جو ملکی کرکٹ کے شاندار ماضی اور تسلسل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس تاریخی اور یادگار موقع پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے انتہائی فخر اور اعزاز کی بات ہے، شاہین آفریدی

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اس تاریخی اور یادگار موقع پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے انتہائی فخر اور اعزاز کی بات ہے، اور پوری ٹیم اس میچ کو جیت کر یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ تاریخی مقابلہ جہاں پاکستان کرکٹ کے ایک طویل اور شاندار سفر کی علامت ہے، وہی راولپنڈی میں موجود ہزاروں شائقینِ کرکٹ بھی اس یادگار لمحے کا گواہ بننے پر بے حد پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق ارکانِ پارلیمنٹ کے بچوں کو بلیو پاسپورٹ دینے کے بل پر تنقید، طلال چوہدری کی وضاحت

سعودی وژن 2030 کے تحت پاکستانی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کا نیا راستہ، اہم تجارتی معاہدے کرلیے گئے

روس کا کیف پر اب تک کا سب سے بڑا بیلسٹک میزائل حملہ، 2 ہلاک، 16 زخمی

K-4 منصوبہ 2029 تک مؤخر، منعم ظفر خان کا وزیراعظم کو احتجاجی خط، فوری فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ

فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر، پاکستان سمیت مختلف ممالک کے صارفین کو مشکلات کا سامنا

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ