یونس خان اور محمد حفیظ کو پی سی بی میں اہم عہدے ملنے کا امکان، شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سابق کپتانوں کو اہم اور بڑی ذمہ داریاں دیے جانے کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا او ٹی ٹی پلیٹ فارم متحرک، قومی کرکٹرز کی خصوصی ویڈیوز جاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان یونس خان کو پاکستان کی قومی ٹیسٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے، اور اس کے ساتھ ہی انہیں قومی سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ حصہ بھی بنایا جا سکتا ہے تاکہ وہ ٹیم کی طویل فارمیٹ کی حکمتِ عملی میں براہِ راست کردار ادا کر سکیں۔

مزید برآں، سابق کپتان محمد حفیظ کو پی سی بی کا ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل کی اہم ترین ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ ان کی مہارت کو دیکھتے ہوئے انہیں بھی قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یونس خان افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر

رپورٹس کے مطابق کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اور کوچنگ کے شعبے میں بڑے فیصلے کر لیے ہیں، جس کے تحت موجودہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور موجودہ کوچ سرفراز احمد کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

 سابق کپتان سرفراز احمد کو مکمل طور پر فارغ نہیں کیا جا رہا، بلکہ وہ پاکستان شاہینز ٹیم کے ساتھ کوچنگ کی اپنی موجودہ ذمہ داریاں بدستور جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی