نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آل پاکستان نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ 2026 میں خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں اور خواتین دونوں کے مقابلے جیت کر ٹرافیوں پر مکمل قبضہ کرلیا ہے۔

 خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ اس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب پشاور میں ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل اور نوجوانان تاج محمد خان ترند تھے، انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کھلاڑیوں کی ایشین جونیئر اسکواش میں دھاک، بھارت کو شکست دیدی

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس تاشفین حیدر، اسکواش کے سابق عالمی نمبر 2 محب اللہ خان اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

خواتین کے ایک انتہائی سنسنی خیز اور کانٹے دار فائنل مقابلے میں خیبر پختونخوا کی سحرش علی نے بہترین کھیل اور زبردست مزاحمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماہ نور علی کو 3-2 سے شکست دی اور قومی چیمپئن شپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

اس سے قبل سحرش علی نے سیمی فائنل میں پنجاب کی فائقہ فدا کو ہرایا تھا، جبکہ ماہ نور علی نے پنجاب کی ہی عائشہ شاہد کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

دوسری جانب مردوں کا فائنل مقابلہ مکمل طور پر خیبر پختونخوا کے 2 کھلاڑیوں کے درمیان تھا، جس میں دانش سکندر نے محمد فواد خان کو ہرا کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حذیفہ شاہد نے جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی، ناصر اقبال بیگا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

سیمی فائنل مرحلے میں دانش سکندر نے پاکستان ایئر فورس کے محمد مامون خان کو شکست دی تھی، جبکہ محمد فواد خان نے پاک فوج کے فیضان علی خان کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل تاج محمد خان ترند نے خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی اس شاندار کامیابی پر گہری مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ ہمیشہ سے اسکواش کے بہترین ٹیلنٹ کا مرکز رہا ہے جس نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے دونوں چیمپیئنز کے لیے ایک لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ رہنے والے کھلاڑیوں کے لیے 50ہزار روپے فی کس نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسائل کی قلت: غزہ کے ماہی گیر ملبے سے ملنے والے دروازوں کے فریموں سے کشتیاں مرمت کرنے پر مجبور

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

بلوچستان کی بیٹی عائشہ بلوچ کا بڑا کارنامہ، ایشین گیمز میں بھارتی ریسلر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ کی لائبریری حج کے بعد آنے والے زائرین کے لیے علم و تحقیق کا مرکز بن گئی

عاصم اظہر کا انوکھا تجربہ: پرانے گیت کی نئی ویڈیو میں خاتون کے بجائے ایک مختلف تصور پیش کردیا

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے