پاکستانی کھلاڑیوں کی ایشین جونیئر اسکواش میں دھاک، بھارت کو شکست دیدی

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپیئن شپ 2026 میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 طلائی، ایک چاندی اور 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کرلیے۔

چین کے شہر پانزیہوا میں منعقدہ 33ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں عمدہ کھیل پیش کیا۔

بوائز انڈر 17 کے فائنل میں پاکستان کے نعمان خان نے بھارت کے شیوان کو اگروال کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ سنسنی خیز مقابلہ 40 منٹ تک جاری رہا جس میں نعمان خان نے 1-3 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

بوائز انڈر 15 کے فائنل میں ٹاپ سیڈ احمد ریان خلیل نے ملائیشیا کے دھوران روتھی ران کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرا دیا۔

29 منٹ پر مشتمل اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی نے مکمل برتری برقرار رکھتے ہوئے ایشین جونیئر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

دوسری جانب گرلز انڈر 15 کے فائنل میں پاکستان کی ماہ نور علی کو چین کی ٹاپ سیڈ زی یوان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

23 منٹ جاری رہنے والے میچ میں چینی کھلاڑی نے 0-3 سے کامیابی حاصل کی، تاہم ماہ نور علی سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔

ماہ نور علی اس سے قبل گزشتہ سال گرلز انڈر 13 کیٹیگری کے فائنل میں بھی رسائی حاصل کرکے سلور میڈل اپنے نام کر چکی ہیں۔

چیمپیئن شپ میں پاکستان کے مجموعی طور پر 5 میڈلز رہے جن میں 2 گولڈ، ایک سلور اور 3 برانز میڈلز شامل ہیں۔

بوائز انڈر 15 کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے سہیل عدنان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ محمد عمیر عارف بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کی بنیاد پر برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔

ٹیم کے ہمراہ گروپ کیپٹن (ر) عرفان اصغر نے ٹیم مینجر جبکہ سابق عالمی کھلاڑی فہیم گل نے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں