بلوچستان کی بیٹی عائشہ بلوچ کا بڑا کارنامہ، ایشین گیمز میں بھارتی ریسلر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا میں جاری ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کی مایہ ناز ریسلر عائشہ بلوچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

ٹورنامنٹ کے دوران عائشہ بلوچ کی بہترین تکنیک، غیر معمولی اعتماد اور شاندار داؤ پیچ کے باعث ایشیائی حریف ان کا مقابلہ نہ کر سکے۔ انہوں نے پورے ایونٹ میں عمدہ کھیل پیش کیا اور فائنل تک اپنی برتری برقرار رکھی۔

فائنل مقابلے میں بھی عائشہ بلوچ کی تکنیکی مہارت نمایاں رہی، جبکہ بھارتی ریسلر ان کے مؤثر کھیل کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہیں۔ فیصلہ کن کامیابی حاصل کرنے کے بعد عائشہ بلوچ نے سجدۂ شکر بھی ادا کیا۔

فتح کے بعد جب عائشہ بلوچ نے کامیابی کے پوڈیم پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا تو پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

عائشہ بلوچ کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ عوام کی جانب سے قومی ریسلر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ شاندار کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی ریسلر عائشہ بلوچ کا تعلق پاکستان کے صوبے بلوچستان سے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسائل کی قلت: غزہ کے ماہی گیر ملبے سے ملنے والے دروازوں کے فریموں سے کشتیاں مرمت کرنے پر مجبور

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا

مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ کی لائبریری حج کے بعد آنے والے زائرین کے لیے علم و تحقیق کا مرکز بن گئی

عاصم اظہر کا انوکھا تجربہ: پرانے گیت کی نئی ویڈیو میں خاتون کے بجائے ایک مختلف تصور پیش کردیا

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے