انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کیس کا عبوری چالان جمع، تفتیش تاحال جاری

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف کراچی کے علاقے بغدادی تھانے میں درج قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں تفتیشی افسر نے کیس کا عبوری چالان پراسیکیوشن کے پاس جمع کرا دیا ہے۔

عبوری چالان کے مطابق 7 مئی کو مقدمے کا مدعی موٹر سائیکل سے متعلق کام کے سلسلے میں حاجی پیر محمد روڈ سے گزر رہا تھا کہ اس نے فٹ پاتھ پر ایک شخص کی لاش دیکھی، جس کے گرد متعدد افراد جمع تھے۔

چالان میں بتایا گیا ہے کہ مدعی کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاش کو ایمبولینس کے ذریعے بغدادی تھانے منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے لاش کا معائنہ کیا تو مقتول کی جیب سے ایک ڈبی برآمد ہوئی۔

تفتیشی دستاویزات کے مطابق برآمد ہونے والی گولڈن رنگ کی ڈبی پر’کوئین میڈم، پنکی ڈان، نام ہی کافی، انجوائے‘ درج تھا۔ بعد ازاں تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ انمول عرف پنکی مبینہ طور پر یہ نشہ آور مواد فروخت کرتی ہے۔

تفتیشی افسر نے عبوری چالان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کیس کی تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی، تاہم قانونی مدت پوری ہونے کے باعث عبوری چالان جمع کرایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پراسیکیوشن حکام کا کہنا ہے کہ چالان کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے، جس کے دوران تفتیش میں موجود خامیوں اور نقائص کی نشاندہی کرکے انہیں دور کیا جائے گا۔ اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعد عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کا مقدمہ لائنز ایریا کے رہائشی شیروز کی مدعیت میں بغدادی تھانے میں درج کیا گیا تھا، جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

کشمیری مہاجرین کی اسمبلی نشستیں ختم کردیں تو بھارت اور ہم میں کیا فرق رہ جاتا ہے، رانا ثنااللہ

وسائل کی قلت: غزہ کے ماہی گیر ملبے سے ملنے والے دروازوں کے فریموں سے کشتیاں مرمت کرنے پر مجبور

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

بلوچستان کی بیٹی عائشہ بلوچ کا بڑا کارنامہ، ایشین گیمز میں بھارتی ریسلر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے