کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے آزاد کشمیر میں افراتفری پھیلانے کے پیچھے اہم مقاصد کار فرما ہیں، جن کی حقیقت اب کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ان لوگوں کا سب سے اہم مقصد آزاد کشمیر اور پاکستان کو دو الگ الگ اکائیوں کے طور پر پیش کرنا ہے تاکہ دونوں کے درمیان موجود آئینی، سیاسی اور تاریخی رشتے کو کمزور کیا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کا دوسرا مقصد پاکستان، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے درمیان موجود تعلقات اور عوامی روابط کو نقصان پہنچانا ہے، جس سے کشمیر کاز کو اجتماعی سطح پر نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

تیسرا مقصد آزاد کشمیر کے عوام میں مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کرکے آنے والے مہاجرین کے خلاف نفرت اور بداعتمادی پیدا کرنا ہے، جس سے معاشرتی تقسیم کو فروغ مل سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس کے علاوہ کشمیر کے مقدمے کو کمزور کرنا بھی ایکشن کمیٹی کے مقاصد کا حصہ ہے، جو انتہائی خطرناک ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا ہے، جس کے بعد ان پر مختلف پابندیاں عائد ہوگئی ہیں۔

ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو آزاد کشمیر بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، اور ان کا سب سے بڑا مطالبہ آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر واضح کیا ہے کہ مہاجرین نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنے گھر بار چھوڑے ہیں، ان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اور یہ سیٹیں ختم نہیں ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب