بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

اتوار 7 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کروں گا اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے اسمبلی کے فورم سے نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج اور پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی شریک تھیں۔

آزاد کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اجلاس کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کے درمیان آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور کو حالیہ صورتحال کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں، جنہیں دونوں رہنماؤں نے تفصیل سے سنا۔

بلاول بھٹو زرداری کا تشویش کا اظہار

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اور پارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے۔

سیاسی مسائل مذاکرات سے حل ہونے چاہییں

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی معاملات کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے اسمبلی کے فورم سے نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معاہدے سے پہلے ایرانی اثاثے بحال نہیں ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

آزاد کشمیر، کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرد گھیرا تنگ، مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ