راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

اتوار 7 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی جانب سے راولاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

ترجمان آئی جی آزاد کشمیر پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 20 سے زیادہ اہلکار زخمی ہو گئے، جس کے بعد آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی رٹ پر حملہ قرار دیا ہے۔

Total 4 x Shaheed Sir.

پولیس کے مطابق مسلح عناصر نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو براہِ راست نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اور سیکیورٹی اہلکار گن شاٹ زخموں کا شکار ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ دہشت گردی کے مترادف ہے اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی رٹ اور عوامی امن کو چیلنج کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق سی ایم ایچ راولاکوٹ پر حملے کو قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے، جبکہ کسی بھی مسلح گروہ کو ریاستی نظم و نسق یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ترجمان پولیس نے کہاکہ شہدا کی قربانیاں امن، قانون کی بالادستی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہیں، اور پولیس اپنے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ واقعے کے ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، جبکہ آزاد کشمیر میں امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان آئی جی پولیس کے مطابق قانون اپنا راستہ لے گا اور ریاستی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر میں عوامی حقوق کے نام پر انتشار پھیلا رہی ہے، اور مہاجرین مقیم پاکستان کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جو بھارت کا بیانیہ ہے۔

آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت نے عوامی ایکشن کمیٹی کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے، جبکہ آزاد کشمیر حکومت نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: پولنگ کو 8 روز باقی، انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل، الیکشن کمیشن نے بھی انتظامات مکمل کرلیے

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری