اسرائیل نے مغربی اور وسطی ایران میں فضائی حملے کیے ہیں جبکہ تہران سمیت متعدد ایرانی شہروں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اسرائیلی اور ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح دعویٰ کیا کہ اس کی فضائیہ نے ایرانی حکومت سے وابستہ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت، کیا ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے کے لیے دباؤ میں ہیں؟
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق دارالحکومت تہران کے علاوہ تبریز اور اصفہان میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے شہر کرج کے قریب بھی دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔
The Israeli Air Force struck military targets belonging to the Iranian terror regime in western and central Iran a short while ago.
— Israel Defense Forces (@IDF) June 8, 2026
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اصفہان میں کم از کم 3 دھماکے سنے گئے۔
یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب چند گھنٹے قبل ایران نے اسرائیل کے شمالی علاقوں کی جانب متعدد میزائل داغے تھے۔
مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز میں کشیدگی، امریکی فورسز کا 2 ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
ایرانی میزائل حملے اسرائیل کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات پر کیے گئے فضائی حملے کے بعد سامنے آئے تھے۔
اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے تازہ حملوں نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں مستقل جنگ بندی کی کوششوں کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
🇮🇱🇮🇷 N12: The first wave of Israeli strikes on Iran has ended.
First wave. Not the only wave. Israel is signaling through its own media that there is more coming. pic.twitter.com/c1qxn9ueff— Daniel Cohen (@DanielCohenTV) June 8, 2026
اس سے قبل ایران نے اپریل کے اوائل میں نافذ ہونے والی نازک جنگ بندی کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیل پر میزائل حملے کیے تھے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ حملوں کے تبادلے نے ایک بار پھر شدید لڑائی کے دوبارہ بھڑک اٹھنے کے خدشات کو بڑھا دیا ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی و ثالثی کوششوں کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔














