ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں انسدادِ گداگری مہم کے تحت بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 53 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کر لیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق رات گئے کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 30 گداگروں کو گرفتار کیا، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں گداگری کرنے والے 10 پاکستانی ڈی پورٹ، واپسی پر گرفتار
اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی ٹیم نے 13 جبکہ اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے 10 گداگروں کو گرفتار کیا۔ تمام گرفتار افراد کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے انسدادِ گداگری مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں انسدادِ گداگری مہم، کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 53 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کرلیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 30 گداگروں کو گرفتار کیا، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا۔@KulAalam pic.twitter.com/mZAWp4hGC0— Media Talk (@mediatalk922) June 8, 2026
ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے بھی بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ور گداگری کے خاتمے کے لیے عوام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی مدد سے وفاقی دارالحکومت کو پیشہ ور گداگروں سے پاک کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں گداگروں کے خلاف قرارداد منظور، منظم گروہوں پر کریک ڈاؤن کا مطالبہ
عرفان میمن نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں اور متعلقہ حکام کو ان کی نشاندہی کریں تاکہ گداگری کے منظم نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔














