خواتین اساتذہ کو تعیناتی کی تاریخ سے پینشن ملے گی، سپریم کورٹ کا فیصلہ

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے خواتین اساتذہ کو ان کی تعیناتی کی تاریخ سے پینشن اور دیگر سروس مراعات دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور خواتین اساتذہ کی اپیل منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ

سماعت کے دوران وکیل کوکب اقبال نے مؤقف اختیار کیا کہ ان خواتین اساتذہ کو 1998 میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا تھا جبکہ محکمہ تعلیم نے انہیں 2009 میں ریگولرائز کیا۔

ان کے مطابق تعیناتی کی ابتدائی تاریخ سے پینشن مراعات دینا اساتذہ کا قانونی اور آئینی حق ہے۔

مزید پڑھیں: شوہر کے قتل پر سزا یافتہ خاتون کو سپریم کورٹ سے جزوی ریلیف مل گیا

وکیل نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی اس نوعیت کے کیسز میں عدالت کی جانب سے تعیناتی کی تاریخ سے پینشن مراعات دینے کے فیصلے موجود ہیں، لہٰذا ان خواتین اساتذہ کے ساتھ بھی یہی اصول لاگو کیا جانا چاہیے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل منظور کرلی اور متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ خواتین اساتذہ کو ان کی ابتدائی تعیناتی کی تاریخ سے پینشن مراعات دی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرپور ڈویژن میں کامیابی کشمیری عوام کے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا ثبوت ہے، نواز شریف

گندھارا تہذیب کے اسمگل شدہ 513 نوادرات پاکستان کو واپس مل گئے

ایکشن کمیٹی دہشتگردی پر اتر آئی، آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے حکومت کی ہرممکن مدد کریں گے، وفاقی حکومت

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، قوم کی یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، گورنر سندھ نہال ہاشمی

ویڈیو

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی