بھارتی اسپنر سُتھر کی شاندار بولنگ، افغانستان کو ایک اننگز اور 300 رنز سے شکست

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے افغانستان کو ایک یکطرفہ مگر سخت مقابلے کے بعد ایک اننگز اور 300 رنز سے شکست دے کر ون۔آف ٹیسٹ میچ سیریز تین دن کے اندر میچ ختم کردی۔

ٹیسٹ میچ ڈیبیو کرنے والے راجستھانی اسپنر مناو سُتھر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

نئی چندی گڑھ میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 564 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی، جس کے بعد بھارتی اسپنرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔

مزید پڑھیں: افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، راشد خان بھارت کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے

افغانستان کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 152 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس کے بعد بھارت نے انہیں فالو آن پر مجبور کیا۔

دوسری اننگز میں بھی افغان بیٹنگ مزاحمت نہ کر سکی اور بھارت نے میچ با آسانی اپنے نام کر لیا۔

میچ کا سب سے نمایاں پہلو مانا و سوتھار کی بولنگ رہی، جنہوں نے 33 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ڈیبیو کارکردگی کو یادگار بنا دیا۔

بھارت کی اسپن اٹیک نے مجموعی طور پر میچ پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا اور حریف ٹیم کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

افغانستان کو فالو آن پر مجبور کیے جانے کے بعد تیسرے دن بھارت نے اپنی برتری مزید مضبوط کر لی تھی، جب چائے کے وقفے سے عین قبل بھارتی اسپنر واشنگٹن سندر نے صدیق اللہ اٹل کو 42 رنز پر آؤٹ کیا۔

افغانستان کی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں ہوا تاہم محمد سراج نے عبدالمالک کو 8 رنز پر آؤٹ کر کے پہلی کامیابی دلائی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے ناقص انتظامات، افغانستان کرکٹ بورڈ کا دوبارہ نہ آنے کا عندیہ

اس کے بعد کلدیپ یادو نے رحمان اللہ گرباز (24) کو پویلین بھیجا جبکہ واشنگٹن سندر نے رحمت شاہ (13) کو آؤٹ کیا۔

سندر نے بعد میں کپتان حشمت اللہ شاہدی کو بھی 5 رنز پر آؤٹ کیا۔

اس سے قبل صبح کے سیشن میں افغانستان کی پوری ٹیم بھارت کے پہلی اننگز کے 564/8 ڈیکلیئر کے جواب میں 152 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

بھارت کی جانب سے مناو ستھر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں 33 رنز کے عوض حاصل کیں، جو ان کے ٹیسٹ ڈیبیو پر غیر معمولی کارکردگی ہے۔

افغانستان کی طرف سے رحمت شاہ نے مزاحمت کرتے ہوئے 60 رنز کی اننگز کھیلی تاہم ان کی ٹیم 58.4 اوورز میں آؤٹ ہو گئی۔

صبح کے آغاز میں فاسٹ بولر پرسدھ کرشنا نے عظمت اللہ عمرزئی کو صفر پر آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں: ’نسیم شاہ کے 2 چھکے سب سے تکلیف دہ لمحہ تھا’، افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو

بعد میں رحمت شاہ اور شرف الدین اشرف کے درمیان 24 رنز کی شراکت بنی جس نے کچھ دیر تک بھارتی بولرز کو روکے رکھا۔

23 سالہ مناو ستھر نے بعد ازاں شاندار اسپیل کرتے ہوئے پہلے اشرف کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، پھر رحمت شاہ کو بولڈ اور کچھ ہی گیندوں بعد محمد سلیم کو بھی صفر پر پویلین بھیج دیا۔

مناو ستھر ٹیسٹ ڈیبیو پر 6 وکٹیں لینے والے بھارت کے 5ویں بولر بن گئے ہیں اور 2011 کے بعد پہلے اسپنر ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

یہ میچ بھارت کی ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بڑی فتوحات میں سے ایک ثابت ہوا، جس میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں مکمل برتری نظر آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل کو بڑا جھٹکا، اے آئی ماہر کی اوپن اے آئی میں شمولیت سے ٹیک دنیا میں ہلچل

ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاقان فیدان کا اسحاق ڈار کو فون، امریکا ایران معاہدے پر مبارکباد

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے تاریخی کامیابی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

بحرین کی ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان کے کردار کی تعریف

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ