’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ضلع عدلیہ کے 2 ملازمین کی تنزلی اور محکمانہ سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے دوران عدالت نے درخواستگزاروں پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ایک درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ’تم فساد کی جڑ ہو، تمہارا خانہ خراب ہو‘، جبکہ عدالت نے درخواستگزاروں کو وکیل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین اساتذہ کو تعیناتی کی تاریخ سے پینشن ملے گی، سپریم کورٹ کا فیصلہ

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست گزاروں سے استفسار کیا کہ وہ کس سکیل پر تھے اور ان کی تنزلی کی بنیاد کیا بنی۔

ایک درخواست گزار نے بتایا کہ وہ اسسٹنٹ کے عہدے پر تعینات تھا لیکن اسے تنزلی دے کر سینئر کلرک بنا دیا گیا۔ دوسرے درخواست گزار حسان چغتائی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ جونیئر کلرک تھا، اس کی سروس ضبط کر لی گئی اور ترقی بھی روک دی گئی۔

اس موقع پر ضلع عدلیہ کے اسٹاف افسر نے عدالت کو بتایا کہ اسسٹنٹ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے بھائی کو بھرتی کروانے کے لیے بے ضابطگی کی۔ ان کے مطابق حسان چغتائی نے اسسٹنٹ کے بھائی کی جگہ ٹائپنگ ٹیسٹ دیا تھا۔

اسٹاف افسر نے مزید بتایا کہ انکوائری رپورٹ میں حسان چغتائی نے اس عمل کا اعتراف بھی کیا اور معافی بھی مانگی تھی۔ ان کے مطابق ٹائپنگ ٹیسٹ کے دوران ایک ایڈیشنل سیشن جج نے ایک امیدوار کی غیر معمولی رفتار نوٹ کی، جس پر شک ہونے کے بعد دوبارہ اپنی موجودگی میں ٹیسٹ لیا گیا تو امیدوار کی ٹائپنگ اسپیڈ نمایاں طور پر کم نکلی۔

یہ بھی پڑھیں:شوہر کے قتل پر سزا یافتہ خاتون کو سپریم کورٹ سے جزوی ریلیف مل گیا

اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے، ’وہ ڈر گیا ہوگا، جج بھی تو فرعون ہوتے ہیں‘۔

بعد ازاں عدالت نے حسان چغتائی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ’تم دوسروں کی جگہ ٹیسٹ دیتے ہو، خود تم نے سی ایس ایس کیا ہے؟‘ جسٹس ہاشم کاکڑ نے مزید ریمارکس دیے، ’انکوائری کے دوران تم نے خود مانا کہ تم نے یہ جھک ماری ہے‘۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بھی درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’شکر کریں کہ آپ سروس میں ہیں، ہم ہوتے تو آپ گھر جاتے‘۔

سماعت کے اختتام پر سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں کو قانونی معاونت حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرپور ڈویژن میں کامیابی کشمیری عوام کے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا ثبوت ہے، نواز شریف

گندھارا تہذیب کے اسمگل شدہ 513 نوادرات پاکستان کو واپس مل گئے

ایکشن کمیٹی دہشتگردی پر اتر آئی، آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے حکومت کی ہرممکن مدد کریں گے، وفاقی حکومت

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، قوم کی یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، گورنر سندھ نہال ہاشمی

ویڈیو

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی