انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کی ایک پرانی خواہش پوری کرتے ہوئے ایسا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے اب وہ اپنی پروفائل پر موجود تصاویر اور ویڈیوز کی ترتیب اپنی مرضی سے تبدیل کر سکیں گے۔

نئے فیچر کے تحت صارفین کو اپنی پروفائل کی ترتیب بدلنے کے لیے پوسٹس حذف کرنے یا دوبارہ شائع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ وہ تصاویر اور ویڈیوز کو آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا نے انسٹاگرام اور فیس بک ریلز کو ڈراموں کی طرح ’قسط وار‘ دیکھنے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے صارف اپنی پروفائل پر موجود کسی بھی تصویر یا ویڈیو کو منتخب کرے، پھر ظاہر ہونے والے اختیارات میں سے تصویری ترتیب تبدیل کریں کا انتخاب کرے۔ اس کے بعد ایک نئی ونڈو کھلے گی جہاں مواد کو پسند کے مطابق نئی جگہ منتقل کیا جا سکے گا۔ ترتیب مکمل ہونے پر واپس جانے والے بٹن کو دبانے سے تبدیلیاں پروفائل پر نافذ ہوجائیں گی۔

یہ سہولت گزشتہ سال متعارف کرائے گئے اس فیچر کی توسیع ہے جس کے تحت صارفین ایک ہی پوسٹ میں شامل متعدد تصاویر اور ویڈیوز کی ترتیب اشاعت کے بعد بھی تبدیل کرسکتے تھے۔ اس فیچر کو صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملنے کے بعد کمپنی نے اسے پروفائل کی مجموعی ترتیب تک وسعت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے

انسٹاگرام کی ذیلی سروس تھریڈز کے مطابق یہ فیچر رواں ہفتے سے مرحلہ وار متعارف کرایا جارہا ہے، اس لیے ممکن ہے کہ تمام صارفین کو فوری طور پر اس تک رسائی حاصل نہ ہو۔ تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی یہ سہولت دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوجائے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی خاص طور پر ان افراد اور اداروں کے لیے اہم ہے جو اپنی پروفائل کو تشہیری یا پیشہ ورانہ مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس سے پہلے پروفائل کی ترتیب تبدیل کرنے کا واحد طریقہ مواد کو حذف کرکے دوبارہ شائع کرنا تھا، جس سے دیکھنے والوں کی تعداد، پسندیدگیاں اور رسائی متاثر ہوسکتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے جنگ نے امریکا کو کمزور کیا، یہ سب اسرائیل کے لیے ہوا: ری پبلیکن رکنِ کانگریس تھامس میسی پھٹ پڑے

کشمیر کے عوام بھی پنجاب طرز کی ترقی اور سہولیات کے خواہاں ہیں، عظمیٰ بخاری

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان