آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ: پاکستان کی گل فیروزہ سمیت خواتین اور مرد کرکٹرز کی نامزدگیاں سامنے آگئیں

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مئی 2026 کے لیے ویمنز اور مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ خواتین کے زمرے میں پاکستان کی اوپنر گل فیروزہ نمایاں نامزدگی کے طور پر سامنے آئی ہیں جبکہ مردوں کے زمرے میں بنگلہ دیش کے 2 کھلاڑیوں اور نیپال کے ایک آل راؤنڈر کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو وائٹ واش کرکے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی

خواتین کے زمرے میں پاکستان کی گل فیروزہ، انگلینڈ کی فاسٹ بولر لورین بیل اور نیوزی لینڈ کی بیٹر میڈی گرین ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

گل فیروزہ نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 میچوں میں 256 رنز 128 کی اوسط اور 103.64 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے۔ انہوں نے سیریز میں ایک نصف سنچری کے بعد مسلسل 2 سینچریاں بنائیں جن میں 100 اور ناقابلِ شکست 106 رنز شامل تھے اور پاکستان کو 3-0 سے سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی غیر معمولی کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

گل فیروزہ نے ٹی 20 فارمیٹ میں بھی عمدہ کھیل پیش کیا اور چار میچوں میں 82 رنز 157.69 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔ زمبابوے کے خلاف 19 گیندوں پر 37 اور آئرلینڈ کے خلاف 15 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز ان کی جارحانہ بیٹنگ کی نمایاں مثالیں رہیں۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں خواتین کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، محسن نقوی، شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

انگلینڈ کی لورین بیل نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں مجموعی طور پر متاثرکن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ون ڈے سیریز میں 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 4 ٹی 20 میچوں میں 8 وکٹیں لے کر انگلینڈ کی بولنگ لائن اپ میں اپنی اہمیت ثابت کی۔

نیوزی لینڈ کی میڈی گرین نے انگلینڈ کے دورے میں مسلسل عمدہ بیٹنگ کی۔ انہوں نے ون ڈے سیریز میں 125 اور ٹی 20 سیریز میں 93 رنز اسکور کیے۔ پہلے ون ڈے میں 88 رنز اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ناقابلِ شکست 56 رنز کی اننگز ان کی نمایاں کارکردگیوں میں شامل ہیں۔

مردوں کے زمرے میں بنگلہ دیش کے تجربہ کار بیٹر مشفق الرحیم، اسپنر تیج الاسلام اور نیپال کے آل راؤنڈر دیپیندر سنگھ ایری کو نامزد کیا گیا ہے۔

مشفق الرحیم نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 253 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو تاریخی 2-0 کلین سوئپ دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار 137 رنز کی اننگز کھیل کر پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: پاک ویمنز نے مینز ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹی 20 میچ میں 237 رنزکا ہائیسٹ ٹوٹل

بائیں ہاتھ کے اسپنر تیج الاسلام نے اسی سیریز میں 13 وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں ان کی 6 وکٹوں کی کارکردگی بنگلہ دیش کی کامیابی میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ انہوں نے بیٹنگ میں بھی 58 رنز کی مفید شراکت کی۔

View this post on Instagram

A post shared by ICC (@icc)

نیپال کے آل راؤنڈر دیپیندر سنگھ ایری نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 6 ون ڈے میچوں میں 249 رنز بنائے جن میں متحدہ عرب امارات کے خلاف ایک سینچری اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔ بولنگ میں بھی انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ امریکا کے خلاف 4 وکٹوں کی کارکردگی خاص طور پر قابل ذکر رہی۔

یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی، ابرار احمد ون ڈے بولنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے

آئی سی سی کی جانب سے شائقین کو دونوں زمروں کے لیے ووٹنگ کا موقع بھی فراہم کیا گیا ہے جس کے بعد مئی 2026 کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے ویزا روکا، صومالی عوام نے دلوں کے دروازے کھول دیے، فٹبال ریفری عمرآرتان کا واپس وطن پہنچنے پر بادشاہوں جیسا استقبال

تھرپارکر: اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

ویڈیو

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟