آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی، ابرار احمد ون ڈے بولنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے اسپنر ابرار احمد نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے بولنگ رینکنگ میں کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دی ہنڈرڈ لیگ، آئی پی ایل سے منسلک سن رائزرز لیڈز نے پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا

ابرار احمد نے 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کو 2-1 سے سیریز میں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی عمدہ کارکردگی کے باعث ان کی ریٹنگ 675 پوائنٹس تک پہنچ گئی جس کے بعد وہ چوتھی پوزیشن سے ترقی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان بدستور ون ڈے بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 7 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں پیشرفت کی ہے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر پہلی مرتبہ ٹاپ 10 ون ڈے بولرز میں شامل ہو گئے ہیں اور 604 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیے: ٹی20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری، صاحبزادہ فرحان اور ابرار احمد پہلی پوزیشن کے قریب

دیگر پاکستانی بولرز میں حارث رؤف ایک درجے بہتری کے بعد 18ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ نسیم شاہ تنزلی کے بعد 47ویں پوزیشن پر چلے گئے۔ محمد وسیم جونیئر 68ویں اور محمد نواز 76ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ

بیٹنگ رینکنگ میں سابق کپتان بابر اعظم چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ سلمان علی آغا ایک درجے تنزلی کے بعد 16ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان اور فخر زمان بالترتیب 31ویں اور 36ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بدستور سرفہرست ہیں، جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زدران تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کے روہت شرما کی ایک روزہ کرکٹ میں حاکمیت ختم، پاکستان کے ابرار احمد ٹاپ 10 میں شامل

ابرار احمد کی یہ پیشرفت پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آئند خبر سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ وہ اب عالمی رینکنگ میں راشد خان کے بعد دنیا کے دوسرے بہترین ون ڈے بولر بن چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی