سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے لبنان سے سعودی عرب کے لیے برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی نئی امید پیدا ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرِاعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع
العربیہ نیوز رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ لبنانی صدرجوزف عون کی جانب سے سعودی عرب سے 5 سالہ پابندی ختم کرنے کی درخواست کے بعد کیا گیا۔ سعودی ولی عہد نے یہ فیصلہ لبنانی وزیراعظم نواف سلام سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران آگاہ کیا۔
🔴 Saudi Arabia lifted the ban on Lebanese exports at the request of President Joseph Aoun and Prime Minister Nawaf Salam.
– Saudi Foreign Affairs Minister Prince Faisal bin Farhan bin Abdullah held a phone call with Lebanese Prime Minister Nawaf Salam to discuss the resumption… pic.twitter.com/15qdyBgwwg
— This Is Beirut (@ThisIsBeirut_) June 10, 2026
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محمد بن سلمان نے گفتگو میں لبنان کے استحکام، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا اور لبنانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
سعودی ولی عہد نے امید ظاہر کی کہ لبنان اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا کہ اس کی سرزمین کو برادر ممالک کے خلاف کسی بھی نقصان دہ سرگرمی کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے خطے کی سلامتی پر اہم گفتگو
سعودی عرب نے 2021 میں لبنان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی، جب حکام نے لبنان سے آنے والی بعض کھیپوں کے ذریعے بڑی مقدار میں منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوششیں پکڑی تھیں۔
حالیہ فیصلہ ریاض اور بیروت کے درمیان کئی برسوں کی کشیدگی کے بعد تعلقات میں بہتری کی ایک اور علامت قرار دیا جا رہا ہے۔














