ورلڈ کپ 2026: میدان بچانے کے لیے فیفا نے چوپائے ’محافظوں‘ کی خدمات حاصل کر لیں

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تیاریاں عروج پر ہیں تاہم کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں قائم ایک تربیتی میدان کو ایک غیر متوقع مسئلے کا سامنا ہے جہاں کینیڈین ہنسوں کی بڑی تعداد انتظامیہ کے لیے دردِ سر بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026: سائنسدان 8 برسوں سے کونسی غیر معمولی چیز تیار کر رہے ہیں؟

ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ممالک میں شامل کینیڈا کے سینٹینیئل پارک میں قومی ٹیم کے لیے تیار کیے گئے تربیتی میدان پر ہنسوں کے غول کے حملوں اور ان کی گندگی کے باعث میدان کی حالت خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ حکام کو اندیشہ تھا کہ ہنس تازہ اگائی گئی گھاس کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ میدان کو کھیل کے لیے ناموزوں بنا سکتے ہیں۔

اس مسئلے کے حل کے لیے مقامی انتظامیہ نے ایک منفرد حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے بارڈر کنٹرول برڈز اینڈ ڈاگز نامی کمپنی کی خدمات حاصل کیں جو مختلف مقامات پر ناپسندیدہ پرندوں کو دور رکھنے میں مہارت رکھتی ہے۔

کمپنی نے اپنے دو تربیت یافتہ بارڈر کولی کتوں، سیلی اور بین کو اس مشن پر مامور کیا ہے۔ ان کتوں کا کام ہنسوں کا شکار کرنا نہیں بلکہ انہیں خوفزدہ کرکے علاقے سے دور رکھنا ہے۔

مزید پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی نہ کرسکنے کے باوجود پاکستان اس میگا عالمی مقابلے کے لیے ناگزیر کیوں ہے؟

کمپنی کے سربراہ گیرتھ ولیمز کے مطابق یہ کتے روایتی طور پر بھیڑوں اور مویشیوں کو سنبھالنے کے انداز میں ہنسوں کے قریب جاتے ہیں جس سے پرندے انہیں شکاری جانور سمجھتے ہیں اور اس علاقے سے دور رہنے لگتے ہیں۔

ان کے مطابق سیلی اور بین روزانہ 2 مرتبہ کم از کم 30 منٹ کے لیے میدان کا چکر لگاتے ہیں تاکہ ہنسوں کو وہاں واپس آنے سے روکا جا سکے۔

دوسری جانب کینیڈا کی قومی فٹبال ٹیم بھی اسی میدان میں اپنی تیاریوں میں مصروف ہے اور 12 جون کو ہونے والے اپنے پہلے میچ سے قبل پریکٹس سیشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم: 40 سال سے زائد عمر کے اسٹارز کی ریکارڈ تعداد ایکشن میں ہوگی

ورلڈ کپ جیسے بڑے عالمی ایونٹ میں جہاں سیکیورٹی، ٹریفک اور انتظامی معاملات اہم ہوتے ہیں وہیں ٹورنٹو میں میدان کی حفاظت کے لیے دو چار ٹانگوں والے ’’محافظوں‘ کی تعیناتی نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش نے دوسرے ونڈے میں بھی شکست دے کر پہلی بار آسٹریلیا سے سیریز جیت لی

اوپن اے آئی کا حریف کمپنی کو پچھاڑنے کے لیے قیمتوں میں بڑی کٹوتی کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان ریلوے میں جامع اصلاحات کی منظوری، مال برداری اور نجی سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کی ہدایت

اقتصادی سروے: مالی سال 2026 میں پاکستان کا بیرونی قرض 92.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تیزی، آئی ٹی برآمدات اور انٹرنیٹ رسائی میں نمایاں اضافہ

ویڈیو

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بجٹ 27-2026 سے خواتین کی کیا توقعات ہیں؟

پیپلز پارٹی سے صرف ایک نشست کم، گلگت بلتستان میں حکومت ن لیگ بنائے گی، خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

 فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘