امریکا، ایران امن معاہدے کا مجوزہ مسودہ سامنے آگیا، جنگ بندی میں 60 روز توسیع کی تجویز

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عرب میڈیا نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے مجوزہ حتمی مسودے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس میں جنگ بندی کو مزید 60 روز تک بڑھانے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی تجویز شامل ہے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ خاندان سے منسلک سیاحتی منصوبے کے خلاف البانیہ میں بڑے پیمانے پر احتجاج

رپورٹس کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت امریکا ایران پر عائد پابندیاں اور ناکہ بندی ختم کرے گا، جبکہ دونوں ممالک جنگ بندی کی توسیعی مدت کے دوران ایران کے افزودہ یورینیئم پروگرام سے متعلق مذاکرات جاری رکھیں گے۔

مسودے میں تمام فریقوں کو فوری طور پر جارحانہ فوجی کارروائیاں روکنے کا پابند بنانے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ معاہدے پر عمل درآمد کے دوران کسی بھی قسم کے فوجی حملے سے گریز کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تنازع کو ثالثی اور رابطہ کاری کے ایک متفقہ نظام کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک بار پھر عظیم جنرل قرار دے دیا

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان امن تجاویز کا تبادلہ ہوا ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان