ماس ٹرانزٹ سسٹم: پنجاب میں مفت سفر کی سہولت ختم، کرایہ بحال

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

  لاہور سمیت پنجاب کے 3 بڑے شہروں میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں مفت سفر کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج عزیر شاہ کے مطابق اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس سمیت تمام منصوبوں میں مفت سفری سہولت اب ختم کر دی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: گرین بسوں میں مفت سفر ختم کیا جائے، شہری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کا حیران کن مطالبہ

انہوں نے بتایا کہ کرایہ نظام دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے، جو لاہور کے ساتھ ساتھ راولپنڈی اور ملتان کے ماس ٹرانزٹ سسٹمز پر بھی لاگو ہوگا۔

اس فیصلے کے تحت کل سے تمام مسافروں سے باقاعدہ کرایہ وصول کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں کون سی نئی اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا؟

حکام کے مطابق مفت سفری سہولت اپریل 2026 میں عوامی ریلیف پیکج کے تحت شروع کی گئی تھی۔ ابتدا میں یہ سہولت صرف ایک ماہ کے لیے متعارف کرائی گئی تھی، تاہم بعد ازاں اس میں توسیع پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے متعلقہ سفارشات بھی تیار کی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس، اسپیڈو اور گرین بس سروسز کے ذریعے روزانہ تقریباً 8 لاکھ مسافر اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں الیکٹرک بس سروس چلانے کی تیاری مکمل، کرائے بھی حیران کن

صرف اورنج لائن ٹرین پر یومیہ تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار جبکہ میٹرو بس سروس میں ایک لاکھ سے زائد شہری بغیر کرایہ سفر کر رہے تھے۔

یہ سہولت حکومت کی جانب سے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فراہم کی گئی تھی۔ تاہم اب اس مفت سفری سہولت کے خاتمے کے بعد مسافروں کو دوبارہ مقررہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان