سپریم کورٹ نے عدالتوں کے 4 روزہ ورکنگ شیڈول کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ملک بھر کی عدالتوں میں توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات سے متعلق 10 مارچ 2026 کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سزائے موت کالعدم،سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان بری کر دیے

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متعلقہ نوٹیفکیشن چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے 15 جون 2026 سے مؤثر طور پر ختم ہو جائے گا، جبکہ سابقہ نوٹیفکیشن کے تحت کیے گئے انتظامی اقدامات بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

10 مارچ 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے تحت ملک بھر کی عدالتوں میں بجلی اور دیگر وسائل کی بچت کے لیے نئے اوقات کار نافذ کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت ضلعی عدلیہ میں پیر سے جمعرات تک چار روزہ ورکنگ شیڈول اختیار کیا گیا تھا۔

نوٹیفیکیشن کا عکس

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اب مذکورہ انتظامی اقدامات ختم کر دیے گئے ہیں اور عدالتوں کے معمول کے نظام سے متعلق آئندہ لائحہ عمل قواعد کے مطابق طے کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp