بجٹ: گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کو زیادہ ریلیف ملنے کا امکان

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری متوقع ہے، ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ دو مراحل میں کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مرحلہ وار اضافے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ 27-2026 آج پیش کیا جائے گا، کن اہم معاملات پر توجہ رہے گی؟

جس کے تحت گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو نسبتاً زیادہ ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وفاقی بجٹ کی منظوری کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی بجٹ میں انفرااسٹرکچر اور توانائی منصوبوں کے لیے بھاری فنڈز کی تجویز

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ انتہائی محنت، مشاورت اور خلوصِ نیت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp