تمام معاشی چیلنجز کے باوجود آج ہماری معیشت مستحکم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ 2 برس کے دوران درپیش تمام معاشی مشکلات کے باوجود ایک بہتر بجٹ مرتب کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ عام آدمی کو پیش آنے والی مشکلات کا مکمل ادراک ہے اور مہنگائی کے دباؤ کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کی مسلسل اور شبانہ روز کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ دو سال کے دوران مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ تک آ گئی ہے، جبکہ پالیسی ریٹ بھی 22.5 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی سمت بڑھ رہے ہیں اور تمام معاشی چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت آج مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت کا تیسرا بجٹ معیشت کو مزید تیزی سے آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر سولر، ونڈ اور بیٹری اسٹوریج جیسے متبادل توانائی ذرائع پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

شہباز شریف نے کہاکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان معاشی اہداف کے حوالے سے تعمیری اور مثبت مشاورت ہوئی، جبکہ قومی ہم آہنگی اور مؤثر تعاون کے ذریعے تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے وفاق کے ساتھ تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی جانب سے وفاق اور پنجاب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی کا اس سے بہتر مظاہرہ ممکن نہیں۔

انہوں نے وفاقی حکومت کی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبوں سے مشاورت کے عمل میں متعلقہ ٹیم نے بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مثبت کردار کا بھی ذکر کیا اور بجٹ کی تیاری میں تعاون پر اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومت اپنا تیسرا وفاقی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ نے بھی وفاق کے ساتھ مکمل تعاون کیا، جبکہ حکومتی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل محنت اور رابطے کے ذریعے معاشی استحکام کے لیے کام کیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین کے حالیہ دورے کے دوران سی پیک فیز ٹو کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور دونوں ممالک نے چار اہم نکات پر بھرپور توجہ مرکوز رکھنے پر اتفاق کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا وفاقی بجٹ کی منظوری ہے۔

شہباز شریف نے اپنے خطاب میں گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شہدا کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے، جن میں پاک فوج کے افسران، جوان اور دو مسیحی بھائی بھی شامل تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ شہداء کے اہل خانہ سے بھی ملے اور یہ دلخراش واقعہ ایسا تھا جس نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور بالآخر ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ دھرنے میں ٹی ٹی پی اور ایکشن کمیٹی کا مبینہ گٹھ جوڑ، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش

سائرہ عطا لسبیلہ ڈویژن کی پہلی کمشنر مقرر، بلوچستان میں خواتین کی قیادت کا نیا سنگِ میل

آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن میں کانٹے کا مقابلہ، ن لیگ 8 سیٹوں پر آگے، پیپلز پارٹی کو 5 پر برتری حاصل

کویت کے وزیر خارجہ 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

جرمن نشریاتی ادارے کی پاکستان مخالف دستاویزی فلم پر خواجہ آصف سمیت اہم سیاسی و صحافتی شخصیات کی شدید تنقید

ویڈیو

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان