وفاقی آئینی عدالت کے اوقاتِ کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے اپنے اوقاتِ کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت عدالت 15 جون 2026 سے ہفتے میں پانچ دن کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھین: اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی قرار

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت پیر سے جمعہ تک کھلی رہے گی جبکہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں قائم عدالت کی رجسٹریوں میں بھی نئے اوقاتِ کار نافذ ہوں گے۔

پیر تا جمعرات عدالتی کارروائی صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گی، جبکہ صبح 11 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک وقفہ ہوگا۔ جمعہ کے روز عدالتی کارروائی صبح 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے دفتری اوقات صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ جمعہ کے روز دوپہر ایک بجے سے 2 بجے تک نمازِ جمعہ اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے بینکوں کے اوقات کار میں اضافہ

مزید کہا گیا ہے کہ فوری نوعیت کے مقدمات کے سوا کوئی بھی معاملہ اختتامی وقت سے ایک گھنٹہ قبل وصول نہیں کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحۂ اے پی ایس سے برطانوی فٹبال ٹیم تک، عمر نواز کی ناقابلِ یقین کامیابی کی داستان

انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،  10 گولوں کا نیا ریکارڈ قائم

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

گل پلازہ سانحہ: تفتیشی افسر کی تبدیلی، تحقیقات پر اٹھنے والے سوالات کیا نئی سمت اختیار کریں گے؟

کراچی: کشمیر کالونی میں آزاد کشمیر انتخابات پر بحث، مہاجرین نشستوں کی اہمیت اور کشمیریوں کے تحفظات

ویڈیو

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

کالم / تجزیہ

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری