اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی قرار

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے بعد سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، کاروباری اوقاتِ کار سے متعلق پابندیاں ختم

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار بدستور پہلے سے نافذ پالیسی کے مطابق رہیں گے اور اس حوالے سے کسی نئی تبدیلی کا کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور عوام اس پر توجہ نہ دیں۔

مزید پڑھیں:عید الاضحیٰ: لاہور کی مارکیٹوں کے اوقاتِ کار میں یکم جون تک نرمی

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں کاروباری اوقات کار میں کوئی تبدیلی کی گئی تو اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp