تیز ہواؤں اور بارش نے تباہی مچا دی، پنجاب و کے پی میں 5 افراد جاں بحق

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے جبکہ مختلف حادثات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، قصور، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور پاکپتن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم کئی مقامات پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ، اسلام آباد و راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

بارش اور آندھی کے باعث لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی، جبکہ متعلقہ عملے نے بحالی کے لیے کام شروع کر دیا۔

خیبرپختونخوا میں بھی بارش اور خراب موسم کے باعث مختلف حادثات پیش آئے۔ بنوں میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے۔

ڈی آئی خان میں طوفانی بارش کے دوران کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور بجلی کے پول گرنے سے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ادھر جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم مزید سرد ہوگیا اور بعض علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

حکام کے مطابق بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں مجموعی طور پر 5 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘