بین الاقوامی ہوائی اڈے پر غیر معمولی انکشاف، لاوارث سامان سے خطرناک جاندار برآمد

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک لاوارث سوٹ کیس سے حیران کن طور پر متعدد زندہ جاندار برآمد ہوئے، جس نے حکام اور مسافروں کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک غیر دعویدار سوٹ کیس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کھولا تو اس کے اندر سے مختلف اقسام کے زندہ جانور برآمد ہوئے۔

حکام کے مطابق اس سوٹ کیس میں 129 چھپکلیاں، 36 بچھو، 8 سانپ اور 50 مینڈک موجود تھے، جنہیں غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تھی یا انہیں بغیر کسی دعوے کے چھوڑ دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:خراب موسم کے باعث 3 پاکستانی پروازیں مختصر وقت کے لیے بھارتی فضائی حدود میں داخل

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام جانداروں کو فوری طور پر محفوظ تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ان کی مناسب دیکھ بھال کے لیے متعلقہ وائلڈ لائف اور ماحولیاتی اداروں سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ سوٹ کیس کس نے چھوڑا اور ان جانوروں کو کس مقصد کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا۔ حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ واقعہ غیر قانونی جنگلی حیات کی اسمگلنگ کا حصہ تھا یا کوئی اور وجہ کارفرما تھی۔

عالمی ہوائی اڈوں پر اس نوعیت کے واقعات کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے، کیونکہ غیر ملکی یا خطرناک جانداروں کی غیر قانونی نقل و حمل ماحولیاتی نظام اور صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانا اچھا فیصلہ نہیں، محمد عامر

جولائی کا مکمل چاند آج عروج پر، دھوئیں کے باعث بعض علاقوں میں نارنجی دکھائی دے گا

پنجاب میں فیملی تھیٹر کی بحالی کا آغاز اگلے ماہ ہوگا، عظمیٰ بخاری

کالعدم ایکشن کمیٹی کا پرامن ہونے کا دعویٰ غلط، ہتھیاروں کے ساتھ نکلنے والے پُرامن مظاہرین نہیں ہو سکتے، آزاد کشمیر پولیس

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی