بجٹ 27-2026: ای سگریٹ اور ویپ مصنوعات پر ٹیکس میں بڑا اضافہ، قیمتیں بڑھنے کا امکان

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں ویپنگ اور الیکٹرانک سگریٹ سے متعلق مصنوعات پر ٹیکسوں میں نمایاں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ان مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ میں استعمال ہونے والے ای-لیکوڈ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو 10 ہزار روپے فی کلوگرام سے بڑھا کر 16 ہزار 500 روپے فی کلوگرام کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ 27-2026: دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے کرنے کی تجویز، 18 فیصد اضافہ

 حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد محصولات میں اضافہ، شعبے کی مؤثر ریگولیشن اور تمباکو سے متعلق مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

ٹیکس کا نیا فریم ورک اور درآمدی ٹیرف کی تبدیلی

حکومت نے ویپ، ای سگریٹ اور ان سے وابستہ فلیورنگ مصنوعات پر بھی ڈیوٹیوں میں اضافہ کیا ہے، جبکہ الیکٹرانک نکوٹین ڈلیوری سسٹمز اور ان میں استعمال ہونے والی فلیورڈ کارٹریجز اور مائع مصنوعات کے لیے ٹیکس کا نیا فریم ورک متعارف کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بجٹ 27-2026: اعلیٰ تعلیم کے لیے 46 ارب اور سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے 3.6 ارب روپے مختص

بجٹ دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ای سگریٹ مصنوعات پر پہلے سے نافذ زیادہ ریٹیل قیمت کی بنیاد پر عائد 65 فیصد تک درآمدی ٹیرف ختم کر دیا گیا ہے، تاہم ای-لیکوڈ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے سے مجموعی ٹیکس بوجھ بڑھ جائے گا۔

روایتی سگریٹ کے خام مال پر ڈیوٹی میں کمی

دوسری جانب حکومت نے عام سگریٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال ’ایسیٹیٹ ٹو‘ پر عائد درآمدی ڈیوٹی میں کمی کی تجویز دی ہے، جس کے باعث روایتی سگریٹ کی پیداواری لاگت کم ہونے اور ان کی قیمتوں میں کمی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

صارفین اور کاروباری شعبے پر اثرات

ماہرین کے مطابق ویپنگ مصنوعات پر بڑھتے ہوئے ٹیکسوں کے نتیجے میں ان کی مارکیٹ قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے صارفین اور اس شعبے سے وابستہ کاروبار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘