اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا ایران ممکنہ معاہدے پر تبادلہ خیال

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے آخری مرحلے کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ کل متوقع الیکٹرانک دستخطی تقریب کے بعد ہونے والی یہ اہم پیشرفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

سعودی وزیر خارجہ نے مذاکراتی عمل کے دوران ثالثی اور مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کی مستقل اور مسلسل کوششوں کو سراہا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے رواں ماہ کے آخر میں مصر میں منعقد ہونے والے ریجنل فور فارن منسٹرز اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp