کسی کو مسلح جتھوں کے ذریعے مظفرآباد پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، رانا ثنااللہ

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے واضح کیا ہے کہ پُرامن احتجاج اور لانگ مارچ ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم مسلح جتھوں کی صورت میں مظفرآباد پر قبضے کی کسی کوشش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام کو احتجاج کا حق حاصل ہے، لیکن اگر کوئی گروہ اس حق کی آڑ میں اسلحے کے زور پر پیش قدمی کرنا چاہے تو ریاست اس کی اجازت نہیں دے سکتی۔

انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر لاکھوں شہدا کی قربانیوں سے پروان چڑھی ہے، اس لیے کسی ایک کمیٹی کے مطالبات کی بنیاد پر ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جا سکتا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے اراکین کے حلف نامے میں پاکستان کے ساتھ الحاق کے خاتمے کا مطالبہ بھی شامل کیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ حکومت کی جانب سے مختلف نوعیت کی پیشکشیں کی گئیں، تاہم کمیٹی نے انہیں قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی قوتوں کی مالی معاونت اور حمایت حاصل ہے۔

ان کے بقول ایکشن کمیٹی نے اپنے ابتدائی مطالبات میں مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کا مطالبہ شامل نہیں کیا تھا، تاہم بعد میں یہ نکتہ بھی سامنے لایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘