قائد اعظم کا فرمان ’اتحاد، ایمان اور تنظیم‘ روس کے لیے بھی مشعل راہ ہے۔ روسی وزیر خارجہ

پیر 12 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا فرمان ’اتحاد، ایمان اور تنظیم‘ روس کے لیے بھی  مشعل راہ ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پاک روس دوستی اور درینہ سفارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

سرگئی لاروف نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو سراہتے ہیں جو ہر قدم پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے بین الاقوامی سطح پرپاکستان کے لیے کئے گئے اقدامات کی قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ’روس اور پاکستان مل کر بین الاقوامی معاملات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے بھی خواہاں ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان 75 سال سے قائم تعلقات اعتماد کی بنیاد پر استوارہیں، روس کو پاکستان سے تعلقات کے فروغ میں ہمیشہ دلچسپی رہی ہے جس کی سب سے بڑی مثال ’پاکستان میں سب سے بڑی اسٹیل مل کی تعمیر اور گڈو تھرمل پاور پلانٹ پراجیکٹ ہے۔‘

سرگئی لاروف نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فرمان ’اتحاد، ایمان اور تنظیم‘ ہمارے لیے بھی  مشعل راہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماؤ زے تنگ سے متعلق مبینہ مذاق، چین میں ایمباپے کی اسپانسرشپ ختم

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 950 پوائنٹس سے زائد اضافہ

’اب تو عادی ہو چکا ہوں‘، ندا یاسر کی وائرل میمز پر یاسر نواز کا دلچسپ ردعمل

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں