فٹبال ورلڈ کپ کا انوکھا واقعہ: میزبان کی جانب سے ’برسرپیکار‘ ملک کی ٹیم کا استقبال، ایرانی ٹیم امریکا پہنچ گئی

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یہ پہلا فٹبال ورلڈ کپ ہے جس میں میزبان ملک نے ایسے ملک کی ٹیم کا استقبال کیا ہے جس کے ساتھ حالیہ عرصے میں براہ راست فوجی کشیدگی اور جنگی صورتحال دیکھی گئی ہو جس کے باعث ایران کی امریکا آمد کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 19 جون کو جنیوا میں ایران امریکا امن معاہدہ تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ایران کی قومی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اپنے پہلے میچ میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئی جہاں وہ پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے گروپ جی مہم کا آغاز کرے گی۔

ایرانی ٹیم لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ یہ آمد ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے مابین امن معاہدے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

ایرانی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے امریکا پہنچنے سے قبل میکسیکو کے شہر تیخوانا میں اپنا بیس کیمپ قائم کیا تھا جہاں سے وہ مختصر فضائی سفر کے بعد لاس اینجلس روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیے: عراق نے 40 سال بعد فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا، ترکیہ کا 24 سالہ انتظار ختم

ایران کے ہیڈ کوچ امیر قلعہ نویی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے مترجم کے ذریعے کہا کہ میں ایران جیسی عظیم، باوقار اور مضبوط قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت خوش ہوں اور میری خواہش ہے کہ فٹبال خوشی، تفریح اور مختلف ثقافتوں اور ممالک کے درمیان قربت کا ذریعہ بنے۔

ایران اپنا پہلا میچ پیر کو لاس اینجلس اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جارہا ہے۔ سیاسی تناظر کے باعث اس میچ پر عالمی میڈیا اور شائقین کی خصوصی توجہ مرکوز ہے۔

مزید پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026: سائنسدان 8 برسوں سے کونسی غیر معمولی چیز تیار کر رہے ہیں؟

امیر قلعی نویی نے کہا کہ ایرانی فٹبال فیڈریشن کے بعض ارکان کو ویزے جاری نہ کیے جانے سے ٹیم متاثر ہوئی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کھلاڑی سیاست سے تعلق نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک سال میں جنگ اور امن دونوں محاذوں کے فاتح رہے، خواجہ آصف

ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں فٹبال کھیلنے اور ایران کے باعزت عوام کی نمائندگی کرنے آئے ہیں، چاہے وہ ایران میں رہتے ہوں یا دنیا کے مختلف حصوں میں مقیم ایرانی باشندے ہوں۔

میکسیکو سے محبت بھرے پیغامات کے ساتھ رخصت

قبل ازیں تیخوانا میں ایرانی ٹیم کو جذباتی انداز میں رخصت کیا گیا جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔ ایک مداح نے بینر اٹھا رکھا تھا جس پر درج تھا: ’ایران، تم کبھی اکیلے نہیں چلو گے، میکسیکو تمہارے ساتھ کھڑا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp