پاکستان کی جانب سے 30 ایرانی شہریوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کا اعلان

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کر رہا ہے، جن میں سمندر سے ریسکیو کیے گئے ماہی گیر اور مختلف کارروائیوں میں شامل عملے کے ارکان شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان 30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی کے عمل میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان افراد میں 8 ایرانی ماہی گیر شامل ہیں جنہیں برطانوی جہاز ’MMA Valour‘ نے اس وقت سمندر سے بچایا جب ان کی کشتی راستہ بھٹکنے کے بعد حادثے کا شکار ہوئی۔

اس کے علاوہ 22 ایرانی عملے کے ارکان بھی اس گروپ کا حصہ ہیں جو جہاز ’Lenore/Davina‘ پر موجود تھے اور حال ہی میں امریکی حکام کی کارروائی کے دوران تحویل میں لیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا، ایرانی سفیر

اسحاق ڈار کے مطابق یہ تمام افراد آئندہ چند روز میں کراچی کے راستے اپنے وطن روانہ کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس عمل کے دوران ایران، امریکا اور برطانیہ کے متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ تمام افراد کی محفوظ اور بروقت واپسی یقینی بنائی جا سکے۔

نائب وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے اور علاقائی و بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے 5 سال، بین الاقوامی قبولیت ملی نہ عوامی، مزاحمت کے بیچ رجائیت پسند رجیم کی کشتی ڈانواں ڈول

عمران خان رہائی کے بعد فوج سے محاذ آرائی نہیں کریں گے، قریبی ساتھی کا دعویٰ

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

وی ایکسکلوسیو: سندھ کے علاوہ جہاں بھی ضرورت ہو نئے صوبے بننے چاہییں، قمر زمان کائرہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل

ویڈیو

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک