فٹبال شائقین کے دل جیتنے والی بطخ ‘مرلن’ کی مقبولیت میں اضافہ

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میکسیکو کی جرسی اور ننھے موزے پہنی میکسیکو کی ایک پالتو بطخ ’مرلن‘ فٹبال شائقین کے دلوں میں گھر کر گئی ہے اور ملک کی ورلڈ کپ مہم کی غیر سرکاری علامت بن کر ابھری ہے۔

مرلن کی شہرت اس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ ہفتے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: میچ ڈرا کے بعد جاپانی شائقین کا نظم و ضبط سے بھرپور جشن، ویڈیو وائرل

اس کامیابی کے بعد میکسیکو سٹی کی مصروف ریفورما ایونیو پر جشن منانے والے شائقین کے درمیان سجی سنوری بطخ مرلن بھی گھومتی پھرتی نظر آئی۔

اس غیر معمولی منظر کو لوگوں نے اپنے موبائل فونز میں قید کیا اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

متعدد مداحوں نے مطالبہ کیا کہ مرلن کو ورلڈ کپ کے دوران میکسیکو کا نیا سرکاری ماسکوٹ قرار دیا جائے۔

مرلن کی مالک اور سڑک کنارے مشروبات فروخت کرنے والی کارلا گومیز کا کہنا ہے کہ وہ سب کا احترام کرتی ہیں۔

’ہم میکسیکو سٹی کے ماسکوٹ ایکسولوٹل کا بھی اتنا ہی احترام کرتے ہیں جتنا فیفا کے جیگوار کا، ہمیں تنازعات پسند نہیں۔‘

گومیز نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کرسچین اور بطخ مرلن کے ساتھ معمول کے مطابق کام کر رہی تھیں اور انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ لوگ ان پر اتنی توجہ دیں گے۔

’یہ ہمارے لیے ایک عام دن تھا، ہمیں لگا کہ ہم سب کی نظروں سے اوجھل رہیں گے کیونکہ ہمیں کبھی خیال نہیں آیا تھا کہ مرلن اتنی مقبول ہو جائے گی۔‘

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: میکسیکو کا شاندار آغاز، جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست، میچ میں 3 ریڈ کارڈز

اب گومیز اپنی بطخ کی غیر متوقع شہرت سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، شائقین اکثر خاندان کو روک کر مرلن کے ساتھ سیلفیاں بنواتے ہیں۔

گومیز کے مطابق وہ خود کو واقعی مرلن کی ماں سمجھتی ہیں، یہ سب ہمارے لیے بہت بڑی حیرت انگیر ہے۔

’مرلن کا ورلڈ کپ کی غیر سرکاری ماسکوٹ بن جانا ہمارے لیے باعثِ خوشی ہے، خاص طور پر یہ دیکھ کر کہ لوگ میری بطخ سے کتنی محبت کرتے ہیں۔‘

ماضی میں پیش گوئیوں کے باعث شہرت حاصل کرنے والے ‘پال دی آکٹوپس’ کی یاد تازہ کرتے ہوئے مرلن نے بھی حال ہی میں میچ کے نتائج کی پیش گوئی کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: شاندار قوم کی عالیشان روایت: جاپان نیدرلینڈز میچ کے بعد جاپانی شائقین نے اسٹیڈیم فوری کیوں نہیں چھوڑا؟

جنوبی کوریا اور میکسیکو کے جھنڈوں میں سے اس نے میکسیکو کے جھنڈے کا انتخاب کیا۔

میکسیکو اپنی گروپ اے مہم میں جمعرات کو جنوبی کوریا کا سامنا کرے گا، جبکہ 24 جون کو اس کا مقابلہ جمہوریہ چیک سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ